21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:18
لاہور:شادباغ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل
اے آر وائی - لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ شادباغ کے علاقے میں پیش آیا۔ بیس سالہ انعام اللہ رات گئے کام سے واپس آرہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی ماردی۔
انعام اللہ کو طبی امداد کےلیےمیو اسپتال لایا گیا لیکن خون زیادہ بہنے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکا۔ مقتول کے والد کی طرف سے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار پر پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی۔