تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:51

ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی پھیلاؤ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت چوبیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری ٹیم کے پہلے نوٹیفیکیشن کی بحالی کے لئے وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کے احکامات جاری کردئے۔



عدالت میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے دونوں نوٹیفیکیشن پیش کئےگئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈینگی پر فوری انکوائری کی ضرورت پیش آئی جس پر آفتاب سلطان کو حالیہ ہونے والے اسپرے کی خریداری کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے مزید دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



عدالت نے رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پنجاب حکومت دو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی وضاحت نہیں کرسکی۔ وزیراعلی کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہئے کہ سب چیزیں مشکوک ہوجائیں پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے اسباب کیا ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ انکوائری کمیٹی کے حوالے سے پہلے نوٹیفیکیشن کی بحالی کے متعلق وزیر اعلی پنجاب سے ہدایت لے کر عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.