23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
راولپنڈی،واردات کا ڈراپ سین، گولڈ فیکٹری کے 3 ملازمین گرفتار
اے آر وائی - راولپنڈی صرافہ بازار میں لوٹ مار کی دوسری واردات کا بھی ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات لوٹنےوالے گولڈ فیکٹری کے ملازمین کو گرفتارکر کے تیرہ سو پچھتر تولے سونا برآمد کرلیا۔
اے آر وائی نیوز نے واردات کے پہلے ہی روز واردات کو مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد پولیس نے گولڈ فیکٹری کے ملازمین کو شامل تفتیش کیا۔ ایس پی راول ٹاون کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چوتھا ملزم چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ چند روز قبل صرافہ بازار کی گولڈ فیکٹری کے ملازمین سے اکیس سو تولے سونے کے زیورات موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیے تھے جس کا مقدمہ بنی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔