تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

گوجرانوالہ: بیٹے کے ہاتھوں والدین،6 بہن بھائی قتل

اے آر وائی - گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی میں بیٹے نے اپنے ماں باپ اور چھ بہن بھائیوں کو قتل کر دیا پو لیس نے ملزم محمد افضل کو گرفتار کر کے پستول برامد کرلیا۔



گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی کے رہائشی محمد افضل نے گھریلو تنازعہ پر اپنے چھ بہن بھائیوں اور ماں باپ کو قتل کردیا۔ملزم نے مقتولین کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کر کے چار پائیوں کے ساتھ باندھ کر ان کے سر پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور خود کو بے گنا ثابت کر نے کے لیے اپنے آپ کو بھی زخمی کر لیا۔



پو لیس نے محمد افضل کو حراست میں لیکر واردات میں استمعال ہونے والا خون آلود پستول برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.