23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:52
لاہور,ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان تباہ
اے آر وائی - لاہور میں بند روڈ شفیق آباد پر سائیکلوں کے ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
آ گ شارٹ سرکٹ سے اچانک لگی جس سے فیکٹری کا 14لاکھ روپے مالیت کا سامان اور مشینری راکھ ہوگئی۔ فائر برگیڈ نے8 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔