تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42

حیدآباد ،ریلیف کیمپ میں بیمار خاتون عدم علاج کے باعث جاں بحق

اے آر وائی - سیلاب متاثرین کیلئے حیدرآباد میں قائم سبزی منڈی ریلیف کیمپ میں بخار میں مبتلا 19 سالہ شادی شدہ خاتون علاج کی بروقت سہولت نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئی۔



جھڈوکی رہائشی مصراں نامی خاتون کو 10 روز قبل بخار ہوا تھا، لڑکی کے والدبیٹی کو علاج کیلئے سرکاری اسپتالوں میں لے گئے تاہم ڈاکٹرز نے اس کی بیٹی کو اسپتال میں داخل نہیں کیا تھا۔ ریلیف کیمپ میں انکی بیٹی کی حالت بگڑ گئی ۔اور وہ چل بسی ۔ متوفیہ کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ریلیف کیمپ میں ہزاروں متاثرین وبائی امراض کا شکار ہیں لیکن میڈیکل کیمپ ہونے کے باوجود ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.