26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
ڈھائی سوافراد کے قاتل ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے
اے آر وائی - کراچی کی مقامی عدالت نے250 سے زائد افرا د کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ، سیاسی جماعت کے کارکنوں ذاکر حسین اور گل محمد عرف گلو کو اٹھائیس اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزمان کو گزشتہ روز پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اور ان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، دو رپیٹر ، دو نائن ایم ایم
دو ٹی ٹی پسٹل اور متعدد راؤنڈز برآمد ہوئے تھے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان ڈی ایس پی نواز رانجھا ، ڈی ایس پی رحیم بنگش، انسپکٹر ناصر الحسن سمیت دوسو پچاس افراد کے قتل میں نامزد ہیں۔ ان ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔