تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:30

کوئٹہ:غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کوشش ناکام

اے آر وائی - بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب نادرا کے ویجلینس سیل کی نشاندہی پر 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ خروٹ آباد میں تعینات نادرا کے آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔



اسلام آباد میں نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی محکمانہ انکوائری کی ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے تحقیقات شرو ع کردی ہیں جبکہ 80 شناختی کارڈ غیر ملکیوں کے ہاتھ لگنے سے پہلے قبضے میں لے لیئے گئے ہیں ۔ طارق ملک نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.