24 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:1
فیصل آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کوئٹہ سے بازیاب
اے آر وائی - فیصل آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کوئٹہ سے بازیاب ہوگئی تین خواتین نے دھوکہ دے کرنشہ آورچیزکھلا کرکوئٹہ پہنچادیا تھا۔ عائشہ نامی لڑکی فیصل آباد کی رہائشی ہے جسےاس کی ساتھیوں نے دھوکہ دے کرنشہ آورچیز کھلاکراغواء کرکےکوئٹہ پہنچادیا۔
مغوی لڑکی موقع جان کرآج صبح فرارہوکر تحریک انصاف کے دفتر پہنچی جہاں سے اے آروائی نیوزبیورو آفس کوئٹہ آئی۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے سی سی پی او آفس پہنچادیا لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔