26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
میانوالی:کار کے خفیہ خانوں سے 50کلو چرس برآمد
اے آر وائی - میانوالی:۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کامیاب کاروائی کار کے خفیہ خانوں سے 50کلو چرس برآمد۔ تفصیل کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس معمول کے مطابق میانوالی پنڈی روڈ پر رکھی موڑ کے قریب معمول کی چیکنگ پر موجود تھے کہ پشاور سے میانوالی آنے والی ایک مشکوک ہنڈا کار کو روکا اور اس کی تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 42کلو چرس برآمد کر کے کار کو قبضہ میں لے لیااور منشیات سمگل کرنے والے مراد علی، اور سید وہاب سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔