26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
راجن پور ، بھائی نے کاری قرار دے کر بہن کو قتل کردیا
اے آر وائی - راجن پور میں بھائی نے کاری قرار دے کر غیرت کے نام پر 17 سالہ سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ نواحی علاقے کے رہائشی زمیندار ملک منیر ہزاری کے بیٹے عاشق نے اپنی 17 سالہ بہن کو کاری قرار دے کر گولیاں برسا دیں ۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔