26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
آزاد کشمیر میرپور: پانچ روسی خواتین گرفتار
اے آر وائی - آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں منگلا کے مقام پر قومی سلامتی کے ادارے کے اطلاع پر پولیس نے روس سے تعلق رکھنے والی پانچ خواتین کو آزاد کشمیر میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع نے اے آر وائی کو بتایا کہ ان خواتین کے پاس وزارت خارجہ کا این او سی اور پاسپورٹ بھی نہیں تھے جبکہ ان خواتین کا موقف ہے کہ وہ سرکس میں کام کرتی ہیں اور اس غرض سے میرپور شہر جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خواتین پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں۔ دوسری جانب قومی سلامتی کے ادارے نے بھی اس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے۔