26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42
پارلیمنٹ کے سامنے خودسوزی کرنیوالا، بیروزگار راجہ چل بسا
اے آر وائی - پارلیمنٹ لاجز کے باہر نو شہرو فیروز کے ر ہا ئشی راجہ خان نامی شخص نے خودپرتیل چھڑک کرآگ لگا لی، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔
قریب کھڑے ٹریفک پولیس کے اہلکار وں نے آگ بجھا کر زخمی کو پمز اسپتال میں منتقل کیاتھا۔ ڈاکٹرزکے مطابق راجہ خان 70 فیصد سے زائد جل چکا تھا۔ راجہ خان کے پاس سے ایک خط بھی برآمد ہوا تھا۔ جس کے مطابق وہ کافی عرصہ سے بے روز گار تھا اور اپنے بچوں کی کفالت نہیں کر پا رہا تھا ۔
خط میں لکھا تھا کہ وہ اگر مر جائے تو اسے اسلام آباد میں دفن کیا جائے۔ پولیس نے راجہ خان کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کیا۔۔ تازہ ترین لیکن افسوسناک خبر یہ ہے کہ اپنی اولاد کیلئے خودسوزی کرنے والا راجہ خان اب دنیا میں نہیں رہا۔ زخموں کی وجہ سے اس نےاسپتال میں دم توڑدیا۔