تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

میاں چنوں: سات سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

اے آر وائی - میاں چنوں میں گزشتہ رات گم ہونے والی سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا لاش کھیتوں سے برآمد ہونے پر والدین پر بیہوشی طاری ہوگئی۔



میاں چنوں کی مشتاق کالونی سے گزشتہ رات 8 سالہ بچی جنت بی بی گھر سے باہر گئی تھی۔ واپس نہ آنے پر والدین اور اہل محلہ نے بچی کوتلاش کیا لیکن جنت کا کچھ پتہ نہ چلا صبح ڈگری کالج کے سامنے کھیت میں کسی نے بچی کی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی موقع پر پولیس اور ایل علاقہ پہنچ گئے جہاں بچی کو لواحقین نے شناخت کر لیا ہے۔



بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت زیادتی اور بعد ازاں تشدد سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.