تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

لاہور: گرین ٹاؤن میں نجی بینک میں 40لاکھ روپے کی ڈکیتی

اے آر وائی - لاہور میں گرین ٹاؤن کے علاقے ہمدرد چوک پر واقع نجی بینک سے پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو دن دیہاڑے چالیس لاکھ روپے سے زیادہ رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔



چار ڈاکو بینک میں داخل ہوئے جبکہ ان کا ایک ساتھی بینک کے باہر کھڑا حالات کا جائزہ لیتا رہا۔ ڈاکووں نے بینک کے عملہ کو یرغمال بناکر رقم لوٹی اور واپس جاتے ہوئے مزاحمت پر بینک کے گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ لاہور میں رواں سال یہ گیارہویں بینک ڈکیتی ہے جس میں ڈاکو باآسانی واردات کرکے فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.