26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43
کراچی: ڈاکو بینک سے اکیاون لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اے آر وائی - کراچی میں ڈاکو بینک سے اکیاون لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رضویہ تھانے کی حدود میں واقع بینک میں صبح کے وقت پانچ ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے عملے اور بینک مین موجود کھاتیداروں کو یر غمال بنایا اور بینک سے اکیاون لاکھ روپے لوٹے ۔
ڈاکو بینک میں پچیس منٹ تک موجود رہے اور لوٹی ہوئی رقم لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو بینک میں لگے کیمروں کی ویڈیو فوٹیج بھی ساتھ لے گئے ہیں تاہم واقعہ کے بعد پولیس کی ٹیمیں ملزمان کو تلاش کررہی ہیں۔