26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43
انٹر بورڈز کی نااہلی، ری چیکنگ میں تاخیر پر طلبا کا احتجاج
اے آر وائی - تعلیمی بورڈز کے نئے آن لائن نظام میں غلطیوں کے اورپیپروں کی ری چیکنگ میں تاخیر پر طلبا ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں ۔
گوجرانوالہ اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں مشتعل طلبا کی توڑ پھوڑ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے مسئلے کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم لاہور تعلیمی بورڈ کی نااہلی اور پیپروں کی ری چیکنگ میں تاخیر پر طلبا نے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا ہے۔ سیکریٹری تعلیمی بورڈ نے بیس روز میں معاملے کو سلجھانے کی یقین دہانی کرادی۔