تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:52

نوابشاہ : مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ لیا

اے آر وائی - نوابشاہ میں مسلح افراد دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے شدید تشدد کرنے کے بعد انکا اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں دونوں اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے، اس دوران چھ مسلح افراد نے انھیں اغوا کیا اور قریبی کھیت میں لے جاکر سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔اور انکا اسلحہ بھی لے کر فرار ہوگئے ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.