تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:52

کراچی،سی آئی ڈی پولیس کا 5نشانہ وار قاتل گرفتار کرنے کادعویٰ

اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ُ پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان محمدعادل اسلم ، ناصر قادری ، زین العابدین ، اور پٹھان خان کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اور دیگر جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔ چوہدری اسلم کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے تین کا تعلق ایک مذہبی جماعت اور دو کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.