26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:13
فیصل آباد:باپ کے ہاتھوں زنجیروں میں قید تین سالہ بچی بازیاب
اے آر وائی - فیصل آباد کے تھانے ریل بازار کے علاقے کارخانہ بازار میں باپ کی جانب سے زنجیروں میں جکڑی جانے والی تین سال کی بچی کو اے آر وائی کی ٹیم اور پولیس نے بازیاب کرالیا، متاثرہ بچی کے والد سمیت پانچ افرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تین سالہ آمنہ کو اس کے والد فیصل نے چھت پر زنجیر لگا کر قید کر رکھا تھا جب ہمسائیوں نے اس حوالے سے اے آر وائی کوآگاہ کیا تو اے آر وائی نیوز کی ٹیم اور پولیس نے چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کرالیا۔ اس موقع پر متاثرہ بچی انتہائی سہمی ہوئی تھی اور اس کے جسم پر نیکر موجود تھی، ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی بھرپور کوشش کی، تاہم پولیس نے بچی کے والد فیصل اور اس چار چچوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے اور یہ بچی شرارتیں کرتی ہے اس لیے چھت پر زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔