26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:42
سندھ ،نادرا کے دفاتر پر چھاپے ،چار ملازمین زیرحراست
اے آر وائی - افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے انکشاف کے بعد خفیہ اداروں نے سندھ میں نادرا کے مختلف دفاتر پر چھاپے مارکر چار ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کندھ کوٹ ، کشمور، ٹھل ، جیکب آباد، شکارپور و دیگر میں نادرادفاتر پر چھاپے دوران ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا۔ نادرا کے ملازمین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔