26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:54
جھنگ : ٹریفک حادثہ میں نو افراد جاں بحق
اے آر وائی - جھنگ میں مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جھنگ سے چنیوٹ جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نو مسافر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے ۔
حادثہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال جھنگ منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو فیصل آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ فوری طور پر حادثہ کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے ۔