تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:31

جلال پور اور سیالکوٹ میں حواکی بیٹی زیادتی کا شکار

اے آر وائی - سیالکوٹ کچہری میں وکیل کے پاس حصول انصاف کیلئے درخواست لکھوانے کیلئے آنے والی خاتون سمیرا بی بی وکیل کے ہاتھوں جبکہ دوسری جانب جلال پورپیروالا میں نو سالہ ننھی معصوم ثناءپٹواری غلام یاسین کے بھائی کے ہاتھوں زیاد تی کا شکار ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔



سیالکوٹ کچہری میں وکیل کے پاس حصول انصاف کیلئے درخواست لکھوانے کیلئے آنے والی خاتون سمیرا بی بی کے ساتھ وکیل کی جنسی درندگی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم وکیل کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب جلال پور پیروالا میں نوسالہ معصوم بچی ثناء مدرسہ سے واپسی پر اپنی بہن کے گھر چابی لینے جارہی تھی کہ راستے میں پٹواری غلام یاسین کے بھائی دین محمد کی زبردستی زیادتی کے نتیجے میں ثناءجنسی درندگی کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے حواس کھوبیٹھی ۔ متاثرہ بچی کو طبی امدا د کے لئے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.