تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:51

خانیوال: مغوی باپ بیٹا بازیاب ، دو اغوا کار گرفتار

اے آر وائی - خانیوال موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی روک کر دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کروالیا ملزمان سے نقری موبائل اور اسلحہ برآمد۔



حیدرآباد تھانہ ہتھڑی کے علاقے سے شرافت،آصف جاوید،اور اللہ داد نے حیدر آباد کے معروف ٹرانسپورٹر ملک جاوید اور اس کے بیٹے ذیشان کو گن پوائینٹ پر اغواء کرلیاتھا ملزمان دونوں باپ بیٹے کو نشہ آوار انجکیشن لگا کر بے ہوش کردیا اور کار میں ڈال کر ساہیوال لے جارہے تھے کہ خانیوال موٹروے پولیس نے کار مشکوک جان کرروکا جس پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے لگے تو موٹر وے پولیس نے دو ملزمان آصف جاوید اور شرافت کو گرفتار کرلیا جبکہ اللہ داد فرار ہوگیا ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا بازیاب ہونے ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی اغواء برائے تاوان کے مقدمات درج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.