27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:22
پنجاب میں جعلی حکیموں اور اطائیوں کیخلاف مہم کا فیصلہ
اے آر وائی - پنجاب حکومت نے جعلی حکیموں اور اطائیوں کے خلاف مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت ڈینگی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمے اور ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں جعلی حکیموں اور اطائیوں کے خلاف مہم شروع کی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں پنجاب بلڈ لائن سسٹم شروع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے لاہور میں دس کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔