تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:13

افغان باشندوں کوشناختی کارڈ کرنےکااسکینڈل،تحقیقات جاری

اے آر وائی - کندھ کوٹ نادرہ سینٹر سے افغان شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرنے کے انکشاف کے بعد انکوائری کا تیز کردیا ہے۔



محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی پانچ رکنی ٹیم نےنادرہ ملازمین سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ٹیم نے آج سارا دن سینٹر پر ہونے والے کام کی خود نگرانی کی ۔ذرائع کے مطابق نادرہ کندھ کوٹ کے عملداروں نے بلوچستان جاکر چمن میں ایک ایجنٹ کے ذریعے افغان باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کئے ،جس کے شواہد ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔محکمہ داخلہ نے کارروائی کے دوران سندھ کے مختلف اضلاع جیکب آباد، شکارپور ، سانگھڑ ، خیرپور میں نادرہ کے پچیس اہلکاروں کوشوکاز نوٹس دیکرمعطل کردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.