27 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:55
کراچی،عیسی نگری کے قبرستان سے خود کش جیکٹ برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی۔ پی آئی بی تھانے کو علاقے کے رہائشی شخص نے اطلاع دی کہ عیسیٰ نگری قبرستان میں جھنڈے شاہ مزار کے قریب خودکش جیکٹ پڑی ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیکٹ کو تحویل میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی جیکٹ میں بارود نہیں تھا جبکہ جیکٹ میں بیٹری،نٹ بولٹ،ٹائمر اور تاریں لگی ہوئی تھیں پولیس کے مطابق صرف اس میں بارود ڈال کر جیکٹ کو استعمال کیا جاسکتا تھا۔