تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:13

کراچی، گودھرا کالونی میں پولیس آپریشن، اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں پولیس نے آپریشن کے دوران ایک مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیاگیا۔ نیوکراچی کے علاقے گودھرا کالونی اور اس کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس کے پانچ سو سے زائد اہلکار شریک ہوئے ۔



پولیس نے مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران چھاپے مارے ۔ ایک مکان سے پولیس کو اسلحہ بھی ملا جہاں سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ آپریشن ٹارگٹڈ تھا اور علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ۔



اس موقع پر پولیس افسران نے علاقہ مکینوں سے درخواست کی کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کا ساتھ دیں ۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.