28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:4
اٹک:زہر یلی چا ئے پینے سے دو افراد جاں بحق، 45 کی حالت غیر
اے آر وائی - اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے نواحی گاؤں ڈھرنال میں زہر یلی چا ئے پینے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پینتا لیس افر اد کی حا لت غیر ہو گئی۔ جن میں سے بیس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
فتح جنگ کے علاقے ڈھرنال کے رہائشی غلام علی اور اسکی اہلیہ کی اچانک موت پر تدفین کیلئے آنے والے افراد کی حالت اس وقت غیر ہوگئی جب انھیں چائے پلائی گئی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے میاں بیوی بھی مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے ہلاک ہوئے تھے۔