29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:5
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے . پولیس کے مطابق آج صبح سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لعش ملی ایم اے جناح روڈ ریڈیو پاکستان کے قریب کپڑے میں لپٹی ایک شخص کی لعش ملی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی جبکہ نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا اور لعش پھینک کر فرار ہوگئے.
ڈیفنس فیز فائیو خیابان شمشیر کے قریب فائرنگ سے تیس سالہ ریاض ہلاک ہوگیا ۔بلدیہ اتحادٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد محمد عمران اور وسیم ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں کزن ہیں اور یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔ نمائش چورنگی کے قریب فائرنگ سے اٹھائیس سالہ کامران ہلاک ہوگیاپاکستان چو ک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 32سالہ سید قوصر حسین زیدی ہلاک ہوگیا یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس سے 35سالہ رضا عباس ہلاک ہوگیا ۔