تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:57

گوجرانوالہ: بچیوں کے منہ پر سیاہی ملنے پراسکول سیل کردیا گیا

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں سبق نہ یاد کرنےپر ٹیچر نے تین طالبات کے منہ پر سیاہی لگا کر ان کو اسکول کے صحن میں کھڑا کردیا ۔وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر اسکول کو سیل کر دیا گیا۔



گوجرانوالہ نوشہرہ روڈ کے علاقہ چراغ نگر کے ایک نجی سکول کی ٹیچر نے سبق نہ یاد کرنے پر ساتویں کلاس کی طالبات تسلیم ۔ندا اور کنول کے منہ پر سیاہی مل کر ان کو سکول کے صحن میں کھڑا کر دیا، سکول کے صحن میں کھڑی تینوں لڑکیاں روتی رہیں اور اپنا منہ چھپاتی رہیں ۔



اگلے روز اس کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کا حکم دیا ،جس پر کمشنر گوجرانوالہ سعید واہلہ نوٹس لیتے ہوئے سکول کو فوری سیل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اس کی رجشٹریشن منسوخ کر دی ۔ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.