تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:52

کراچی:مردہ خواتین کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں پاپوش نگر قبرستان سے پولیس نے مردہ خواتین کی میتیوں کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ریاض قبروں پر پانی ڈالنے کا کام کرتا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ دفنائی گئی خواتین کی میتوں کی بے حرمتی کرتا تھا اور آٹھ برس میں چالیس سے زائد وارداتیں کرچکا ہے۔



پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی تھا جو اب مرچکا ہے ۔۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ آخری مرتبہ میت کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کے دوران وہ خوفزدہ ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.