تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:43

لکی مروت: شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت 4 افراد ہلاک

اے آر وائی - لکی مروت کےعلاقے ایاز والا میں گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔



گاؤں دلوخیل میں انور خان اپنی روٹھی بیوی کو منانے میکے گیا تاہم بیوی نے اپنے گھر آنے سے انکار کر دیا جس پر انور خان مشتعل ہوگیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ان کی بیوی فرخ ناز، سالیاں نوابا ،کنیزہ اور سالا عرفان اللہ جاں بحق ہوگئے۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کر ملزم انور خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاندان تین خواتین سمیت چار افراد پر ہی مشتمل تھا۔ ملزم کے دو ساتھیوں سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.