30 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:24
پنجاب بورڈز کی نتائج میں غلطیاں،تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل
اے آر وائی - تعلیمی بورڈز میں نتائج کی تاخیر اور غلطیوں کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ نے کمیشن تشکیل دے دیا۔
تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد سعید چوہدری کریں گے کمیشن میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج میں تاخیر اور غلطیوں کی تحقیقات کرے گا پنجاب میں گذشتہ ہفتے انٹربورڈ کے آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث غلط نتائج جاری کردئے گئے۔ صوبے بھر کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے۔
گوجرانوالہ اور لاہور بورڈز میں پرتشدد واقعات سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ منڈی بہاؤالدین میں بورڈ کی عمارت کو جلادیا گیا۔ غلط نتائج کا سن ایک طلب علم کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بعد میں نتائج منسوخ کرکے دو ماہ میں دوبارہ جاری کرنے کا اعلان کیا جبکہ آئی بورڈ کے سربراہ کو ہٹادیا گیا ہے۔