تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:44

کراچی:نالے میں گرنے والی گائے کو پانچ گھنٹے بعد نکال لیا گیا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں قربانی کے لیئے لائی گئی گائے رسی توڑ کر بھاگی تو برساتی نالے میں گرگئی جسے پانچ گھنٹے کی کوشش کے بعد نکال لیا گیا۔



علاقہ مکینوں کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت گائے کو رسیوں کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن اس میں کامیابی نہیں مل سکی۔ جس پر فائربریگیڈ کا عملہ طلب کرلیا گیا۔علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گائے کو دیکھنے کے لیئے برساتی نالے کے گرد جمع ہوگئی۔ جس سے امدادی کام میں مشکلات پیش آئیں۔ فائربرگیڈ کے عملے نے گائے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.