تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:45

کوئٹہ: بجلی کی بندش کیخلاف ریلوے ملازمین کی ہڑتال

اے آر وائی - کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نے بجلی منقطع ہونے کے خلاف ہڑتال کی اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے ریلوے اسٹیشن اورریلوے کالونیوں میں بجلی منقطع کردی گئی تھی، افسران کے گھروں اور ریلوے اسٹیشن کی بجلی گزشتہ روزبحال کردی گئی ہے لیکن ریلوے کالونیوں کی بجلی بحال نہیں کی گئی۔



ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرینوں کے ٹکٹوں سے ہونے والی آمدنی سے واپڈا کے واجبات اداکیئے جائیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.