31 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:25
دادو:ایک شخص جھلس گیا، باپ کو بچاتے ہوئے بیٹا بھی جل گیا
اے آر وائی - دادو میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جبکہ اسے بچاتے ہوئے اس کا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔ جھلسنے والے شخص فدا حسین چنا کا کہنا ہے کہ وہ عدالت پیشی پر جارہا تھا کہ راستے میں اس کے مخالفین نے اسے پکڑکر آگ لگادی تاکہ عدالت نہ پہنچ سکے۔
فدا حسین اور اس کے بیٹے کو سول اسپتال دادو پہنچایا گیا جہاں فدا حسین کا جسم اسی فیصد جھلسنے کی وجہ سے اسے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ فداحسین کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔