تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:17

کراچی:عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں کار سوار شخص سے موبائل چھینتے ہوئے علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا۔



پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جہانزیب نشے کا عادی ہے جو چوری اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ڈکیتی کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.