تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:54

لاہور:عوامی مارکیٹ میں آتشزدگی،1کروڑ سے زائد کا نقصان

اے آر وائی - لاہور کی عوامی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے درجن بھر دکانیں جل کر خاکستر۔تاجروں کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان۔



عوامی مارکیٹ آگ پر ریسکیو 1122 نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا۔ اور آگ میں پھنسے تین تاجروں کو باحفاظت نکال لیا۔ تاجروں نے الزام لگایا کہ مارکیٹ میں آگ لگنے اور تاجروں کے نقصان کے ذمہ دار لیسکو حکام ہیں۔ بارہا شکایات درج کرائی گئیں کہ پلازے میں بجلی کے تاروں کا جال بچاہوا ہے جو کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن لیسکو حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.