3 نومبر 2011
وقت اشاعت: 10:1
زنجیروں میں جکڑی گئی معصوم آمنہ بلآخر ماں کو مل گئی
اے آر وائی - فیصل آباد میں باپ کی جانب سے زنجیروں میں جکڑے جانے کے بعد بازیاب ہونے والی تین سالہ آمنہ کو عدالت نے اس کی والدہ کے حوالے کردیا۔
آمنہ کو آج ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ذوالفقار خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آمنہ کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس اس کی والدہ قیصراکے حوالے کردے۔ آمنہ اپنی والدہ کے پاس جانے کے بعد انتہائی خوش وخرم تھی۔
اس موقع پر قیصرا نے کہا کہ وہ اے آروائی نیوز کی انتہائی مشکور ہیں کہ اس کی کوششوں کے باعث اسے اپنی تین سالہ معصوم آمنہ دوبارہ مل گئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ذوالفقار خان نے بھی اے آروائی نیوز کی کوششوں کو سراہا۔اور کہا کہ یقینااے آروائی نیوز نے ایک سماجی خدمت کی ہے۔