4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:29
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار
اے آر وائی - کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کے قریب ایک کار میں سوار چار مسلح ملزمان رکشے میں سوار ایک شخص سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے ۔ اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فون، نجی بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز نقدی اور دو ٹی ٹی پستول بر آمد کیئے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔