تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 8:11

نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں،شرجیل میمن

اے آر وائی - وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اس سلسلے میں آج اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلزپارٹی یا اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔



انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی لیڈر شپ پر مکمل بھروسہ ہے وہ جوبھی فیصلہ کرے گی قوم اور سندھ کی عوام کیلئے بہتر ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کیا ہے امید ہے کوئی فیصلہ ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.