4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 9:58
بلدیاتی نظام پر ابھی تک کسی نے مشاورت نہیں کی،امتیاز شیخ
اے آر وائی - وزیر اعلی سندھ کے مشیر امتیاز شیخ نےکہا ہے کہ وقت بتائے گا کے کس کے جلسے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ سکھر ائیرپورٹ پر امتیاز شیخ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر ابھی تک کسی نے کوئی مشاورت نہیں کی ہے جب فنکشنل لیگ نے کبھی بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے نہ کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کمشنری نظام کے حق میں ہے مگرحتمی فیصلہ پیر صاحب پگارا کی مرضی سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب جلسے، جلوسوں کی سیاست کررہے ہیں مگر وقت بتائیگا کہ کس کے جلسے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔