10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:8
جامشورو: ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک ،15 زخمی
اے آر وائی - جامشورو کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔ انڈس ہائی وے پر سہون سے حیدرآباد جانے والی سوزوکی سامنے سے آتی ہوئی کار سے ٹکراگئی ۔ تصادم کے بعد دادو سے آنے والی ایک تیز رفتار وین بھی سوزوکی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تینوں گاڑیوں میں سوار چار افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے ۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو لیاقت اسپتال جامشورو منتقل کیا۔