تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 6:17

کراچی: ذوالفقار مرزا کے گھر کے سامنے کھڑی رکاوٹیں ہٹادی گئیں

اے آر وائی - سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر کے سامنے کھڑی رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی کی جانب سے فیز فائیو میں واقع ذوالفقار مرزا کے گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔



بدھ کی شب ذوالفقار مرزا کے گھر کے سامنے کھڑی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئیں اور سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ گھر کے سامنے کھڑی رکاوٹوں کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہورہا تھا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم ڈیفنس میں متعدد مقامات پر گھروں کے باہر رکاوٹیں اب بھی کھڑی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.