تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:35

خیرپور : میاں بیوی نےٹرین کےنیچے آکر خودکشی کرلی

اے آر وائی - خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب میاں بیوی نے ہزارہ ایکسپریس کے نیچے آکر خود کشی کرلی۔ خودکشی کرنے والے جوڑے کی شناخت زاہد سیال اور گلناز شیخ کے نام سے ہوئی ہے ۔جن کا تعلق محراب پور کے نواحی گاؤں حسین بخش سیال سے بتایا گیا ہے۔



ریلوے ٹریک سے ایک پرچہ بھی ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ جوڑاغربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر رہا ہے۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے دونوں کی لاشوں کے ٹکڑےسمیٹ کر ورثاء کو اطلاع دی ۔پولیس نےکارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.