11 نومبر 2011
وقت اشاعت: 12:27
ایس ایچ اوزکی تقرریوں کو یقینی بنایاجائے ،آئی جی سندھ
اے آر وائی - انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جن تھانہ جات میں ایس ایچ اوز کی تقرری باقاعدہ نہیں ہے وہاں فوری طور پر ایس ایچ اوز کی باضابطہ تقرریوں کو یقینی بنایا جائے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ تمام تقرریاں میرٹ اور اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی جانچ کے بعد ہی عمل میں لائی جائے۔
مشتاق شاہ نے پولیس حکام کو ہدایات دی کہ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھ کر ماضی کے تجربات کی روشنی میں پولیس پلان کو جدید خطوط پر تشکیل دیا جائے، تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔