تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 نومبر 2011
وقت اشاعت: 15:18

ملتان: بھابھی کوقتل، والدہ کو لہو لہان کرنے والا ملزم گرفتار

اے آر وائی - ملتان میں دیور نے بھابھی کو چھریوں کے وار کر کے قتل اور والدہ کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔



ملتان کے علاقہ بیوہ کالونی کی رہائشی سمرینہ بی بی پر اس کا دیور نور خان شوہر سے طلاق لے کر شادی کرنے پر مجبور کر تا تھا سمرینہ کے بارہا انکار پر دیور نور خان نے اس پر چھری سے حملہ کردیا اور پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔



نور خان نے اس دوران چھڑوانے کی کوشش کرنے پر اپنی والدہ بختو مائی کو بھی زخمی کر دیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ اہل علاقہ نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.