تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:4

کراچی: منظور وسان کا پولیس چوکی پر چھاپہ، نو سالہ بچہ بازیاب

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کراچی میں سی ویو پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر اچانک چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے گئے نو سال کے بچے کو بازیاب کروالیا۔



بچے کو نو دن سے زنجیروں میں جکڑ کر چوکی میں قید رکھا گیا تھا۔ وزیر داخلہ جب چوکی پہنچے تو پولیس اہلکاروں کے علاوہ چوکی انچارج ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا جس پر منظور وسان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔



انہوں نے فوری طور پر بچے کی زنجیریں کھولنے کی ہدایت کی۔ جبکہ چوکی انچارج اور درخشاں تھانے کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ اس طرح کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.