تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:55

لاہور: گردہ فروش گروہ کے دو ارکان گرفتار

اے آر وائی - لاہور پولیس نے گردہ فروخت کرنے والے ڈاکٹر ثناءاللہ گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔ لاہورکے علاقہ شاہدرہ کے رہائشی دراب شاہ نامی شخص نے گلشن اقبال پولیس کو درخواست دی تھی کہ کچھ افراد ایک لاکھ دس ہزار روپے کے عوض اس کا گردہ خریدنا چاہتے ہیں۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کریم بلاک سے دو ملزمان ڈاکٹر اویس اور جاوید مسیح کو گرفتارکر لیا اوران کی تحویل سے الٹرا ساؤنڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کرنے کی مشینیں برآمد کر لیں۔



ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ ان کا تعلق گردہ سکینڈل کیس کے مرکزی کردار ڈاکٹر ثناءاللہ کے گروہ سے ہے۔ چند ماہ قبل شمالی چھاونی پولیس نے ایک گھر میں قائم کلینک سے اس گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.